IQNA

6:54 - September 25, 2021
خبر کا کوڈ: 3510297
تہران(ایکنا) عراقی سیکورٹی فورسز نے زائرین پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے گروپ کو بروقت گرفتار کرلیا۔

«الفرات نیوز» کے مطابق زائرین کی سیکورٹی سخت کردی گیی ہے اور خصوصی آپریشن میں ڈیالہ صوبے میں ایک دہشت گرد گروپ کو گرفتار کرلیا گیا ہے جو خودکش حملوں کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔

 

 

پانچ دہشت گرد گرفتار

 

آپریشن میں چودہ مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جنمیں پانچ دہشت گرد شامل ہیں۔

 

الفرات نیوز کی رپورٹ کے مطابق ار بعین کے موقع پر خصوصی انتظامات کیے گیے ہیں تاکہ دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنایا جاسکے اور اس حوالے سے متعدد کارروائیاں کی گیی ہیں۔

 

فضائیہ کی معاونت

 

اس حوالے سے مشترکہ کمانڈر سنٹر سربراہ بریگیڈیر تحسین الخفاجی کا کہنا تھا کہ جنوبی بغداد میں بڑا آپریشن کیا گیا ہے اور اس راستے پر سیکورٹی پر کڑی نگرانی کی جارہی ہے تاکہ چہلم پر آئے زایرین کی سیکورٹی یقینی بنائی جاسکے۔

 

انکا کہنا تھا کہ آپریشن کلین اپ میں فضائیہ کی معاونت بھی حاصل ہے جب کہ ائیرایمبولینس کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔/

 

3999797

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: