
ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کے مختلف امام بارگاہوں اور مساجد میں پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی رحلت اور حضرت امام حسن مجتبی و حضرت امام رضا (ع) کی شہادت کی مناسبت سے مجلس عزا منعقد کی جارہی ہیں۔
طبی ہدایات اور پروٹوکول کی رعایت کے ساتھ عوام مجالس میں شرکت کررہے ہیں۔ مجلس عزا آن لائن بھی دیکھی جاسکتی ہے۔ مرکزی مجلس عزا امام بارگاہ ناصر آباد میں آج رات نو بجے منعقد ہوگی جس سے خطاب میں حجۃ الاسلام سید احمد کاظمی خطاب کریں گے جب کہ مصائب اہلبیت (ع) پیش کئے جائیں گے اور نوحہ خوانی و عزاداری ہوگی۔