آیت‌الله سیستانی نے قندوز مسجد حملے کی مذمت کردی

IQNA

آیت‌الله سیستانی نے قندوز مسجد حملے کی مذمت کردی

7:41 - October 10, 2021
خبر کا کوڈ: 3510395
تہران(ایکنا) آیت‌الله سیستانی نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی حفاظت کے لیے اقدام کیا جائے۔

آیت اللہ سیستانی کے دفتر سے جاری بیان میں شیعہ مرجع تقلید نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے افغان عوام کی وحدت اور یکجہتی کا مطالبہ کیا۔

انکے پیغام میں میں آیا ہے:

غمناک دل سے قندوز مسجد حملے کی مذمت کرتا ہوں جہاں سینکڑوں مومنین شہید یا زخمی ہوئے ہیں اور اس پر تعزیت پیش کرتا ہوں اور خدا سے پسماندگان کے لیے صبر اور زخمیوں کی شفا کی دعا کرتا ہوں۔

 افسوسناک امر یہ ہے کہ عالمی برادری نے افغان عوام کو بے یارومددگار چھوڑ دیا ہے اور عملا اجازت دی ہے کہ اس ملک کے عوام کو اس طرح وحشیانہ حملوں میں نشانہ بنایا جائے۔

ان حالات میں سب کو وحدت کی دعوت دیتا ہوں کہ وہ اپنی وحدت کا دفاع کریں اور ظالموں کے مقابلے متحد ہوجائے اور واقعات کی روک تھام کے لیے لائحہ عمل مرتب کیا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات دوبارہ رونما نہ ہو۔

افغان عوام کی عزت و سربلندی کی دعاوں کے ساتھ ۔

۲ / ربیع الأول/ ۱۴۴۳ هـ. ق.

 آیت‌الله سیستانی ــ نجف اشرف

4003492

 

نظرات بینندگان
captcha