تہران(ایکنا) حشد الشعبی فورسز کی جانب سے چیک پوسٹوں کے ساتھ داعش کی سرکوبی کے لیے اقدامات شروع کردیے گئے ہیں۔

عراقی میڈیا کے مطابق حشد الشعبی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ فورسز کے ٹیکنکل شعبے کی جانب سے مختلف علاقوں میں خصوصی چیک پوسٹوں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے: « ان چیک پوسٹوں کے زریعے سے الغزیلیه کو امالصون کے علاقے سے الگ بلاک میں لایا گیا ہے اور ان علاقوں پر نگرانی کو سخت کردی گیی ہے۔
گذشتہ کچھ مہینوں سے طارمیه میں دہشت گردوں سے جھڑپوں کی اطلاعات ملتی رہی ہیں اور اسی حوالے سے مذکورہ اقدامات اٹھائے گیے ہیں تاکہ دہشت گردوں پر نظارت سخت کی جاسکے۔/