ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق کچھ عرصہ قبل ہفتہ وحدت اور میلاد النبی (ص) کے حوالے سے ایرانی ثقافتی مرکز کے تعاون سے آن لائن «ملکوت» نمایش منعقد کی گیی تھی۔
نمایشگاہ میں تھری ڈی صورت میں ایرانی مرکز کے سوشل میڈیا چینل سے نشر ہوئی جسمیں ایرانی آرٹسٹوں کے اسی فن پارے نمایش میں پیش کیے گیے۔
ایرانی ثقافتی سفیر نے مذکورہ آرٹسٹوں کو نمایش میں کاوش پر تعریفی اسناد جاری کی اور انکا شکریہ ادا کیا۔
قرآنی یونیورسٹی فاونڈیشن کے تعاون سے اب تک ایرانی ثقافتی مراکز کے ساتھ بیرون ملک کافی تعداد میں نمایش منعقد کی جاچکی ہے جنمیں ایرانی فن پاروں نے حصہ لیا ہے۔/