سعودی عرب میں پہلی بار خواتین کے فٹبال ٹورنامنٹ کا آغاز

IQNA

سعودی عرب میں پہلی بار خواتین کے فٹبال ٹورنامنٹ کا آغاز

17:09 - November 14, 2021
خبر کا کوڈ: 3510643
سعودی عرب میں پہلی بار خاتون فٹبال ٹیموں کے درمیان ٹورنامنٹ کرایا جا رہا ہے جس میں 16 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

ایکسپریس نیوز  کے مطابق سعودی فٹ بال فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ 22 نومبر سے ’’فیمیل فٹبال لیگ‘‘ کے پہلے ایڈیشن کا آغاز ہو رہا ہے۔ دو مرحلوں پر مشتمل لیگ کے پہلے مرحلے میں خواتین کی 16 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

دارالحکومت ریاض، جدہ اور دمام کی بالترتیب چھ چھ اور چار ٹیمیں حصہ لیں گے جب کہ تمام میچز بھی انہی شہروں میں کھیلے جائیں گے۔ اس مرحلے کی فاتح ٹیمیں کنگڈم فائنل چیمپئن شپ میں ناک آؤٹ مقابلے میں حصہ لے سکیں گی.

خواتین فٹبال ٹیموں کے ناک آوٹ مقابلے آئندہ برس جدہ میں ہوں گے۔ سعودی فٹ بال فیڈریشن نے 2017 میں خواتین کے فٹ بال کو سپورٹ کرنے کے لیے یہ ٹورنامنٹ ترتیب دیا تھا۔

سعودی عرب میں خواتین کے کھیلوں پر طویل عرصے سے پابندیاں عائد تھیں لیکن ولی عہد محمد بن سلمان کے وژن 2023 کے تحت ملک میں کئی انقلابی تبدیلیوں کا آغاز کیا ہے جن میں خواتین کو اہم مقام اور اختیارات بھی دیئے جا رہے ہیں.

نظرات بینندگان
captcha