دبئی میں خواتین قرآنی مقابلوں کا اعلان

IQNA

دبئی میں خواتین قرآنی مقابلوں کا اعلان

8:04 - November 17, 2021
خبر کا کوڈ: 3510667
تہران(ایکنا) پچیسواں بین الاقوامی «شیخه فاطمه بنت مبارک» مقابلہ ہفتے سے دبئی میں شروع ہوگا۔

الخیلج نیوز کے مطابق حاکم دبئی کے مشیر خاص ابراهیم بو ملحه کا اس بارے کہنا تھا: مذکورہ مقابلہ دبئی ایوارڈ کا حصہ ہے اور قرآن مجید کی ترویج میں اسلامی اور عربی ممالک میں اس کا بڑا حصہ ہے۔

 

انکا کہنا تھا: پچاس ممالک سے حافظات قرآن ان مقابلوں میں شریک ہوں گی اور اس میں اضافے کا امکان موجود ہے۔

 

بوملحه کا کہنا تھا: مقابلوں کے شرکاء سترہ نومبر سے امارات پہنچنا شروع ہوں گے اور مقابلوں کے ججز میں سعودی عرب، امارات، مصر، انڈونیشیاء اور پاکستان سے ماہرین شامل ہیں۔

 

انکا کہنا تھا کہ مقابلوں سے قبل حفظ قرآن پر نظارت کے لیے بھی خصوصی ٹیم تشکیل دی گیی ہے۔

 

بوملحه کا کہنا تھا کہ مقابلوں کا آغاز روزانہ چار بجے دبئی کلچرل ہاوس میں ایس او پیز کے ساتھ شروع ہوں گے جو«نور دبئی» سیٹلائیٹ چینل اور دبئی ایوارڈ کے یوٹیوب چینل سے برراہ راست نشر ہوگا۔/

4013702

نظرات بینندگان
captcha