IQNA

مسجد جامع الازهرمیں؛
8:05 - November 20, 2021
خبر کا کوڈ: 3510686
تہران(ایکنا) برطانوی ولی عھد کی اہلیہ نے مصر میں جامع مسجد الازھر کے دورے پر حجاب کرلیا۔

نیوز ایجنسی «رشیا الیوم» کے مطابق برطانوی ولی عھد پرنس چارلز جو اہلیہ کے ساتھ مصر کے دورے پر ہیں انہوں نے شیخ الازھر کے ساتھ ملاقات کی ۔

 

برطانوی ولی عھد کی اہلیہ کامیلا، دوشس کورنوال نے دورے میں مسجد جامع الازهر میں داخل ہونے سے قبل اسلامی اصول پر حجاب کی اور چادر کے ساتھ مسجد گئی۔

 

پرنس چارلز ولز اور کامیلا نے  احمد الطیب، شیخ الازهر کے ساتھ مسجد کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔

 

دونوں برطانوی نمایندوں نے اس موقع پر طلبا اور طالبات سے بھی ملاقات کی اور مذہبی ہم آہنگی پر اظھار خیال کیا۔

 

مصر اور برطانیہ میں تعلقات میں اضافے کے مقصد کے پیش نظر برطانوی ولی عھد نے یہ دورہ کیا. قاہرہ میں برطانوی سفیر «گاریوت برلی»، نے اس سفر کے حوالے سے کہا کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان بہترین تعلقات کی دلیل ہے۔

 

برطانوی ولیعهد کی اہلیہ نے حجاب اوڑھ لیا + تصاویر

انکا کہنا تھا: چارلز اور انکی اہلیہ  اس سفر میں مصری تہذیب و تمدن اور جدید ترقی کے مظاہر کو قریب سے دیکھ لیں گے۔

برطانوی سفیر نے کہا ہے کہ اس سفر میں ایکو یا موحولیاتی سسٹم کے حوالے سے بھی گفتگو کی جائے گی۔

قابل ذکر ہے کہ پرنس چارلز ملکہ برطانیہ الیزابت دوم کے بڑا بیٹا ہے۔/

4014409

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: