ماسکو؛ میٹرو اور تجارتی مراکز میں نماز خانے کی کوشش

IQNA

ماسکو؛ میٹرو اور تجارتی مراکز میں نماز خانے کی کوشش

8:27 - November 21, 2021
خبر کا کوڈ: 3510693
تہران(ایکنا) ماسکو مفتی اعظم کے مطابق میڑواسٹیشن اور تجارتی مراکز میں نماز ادا کرنے کے لیے مسلم کیمونٹی کی کوشش جاری ہے۔

اسپوٹنیک نیوز کے مطابق ماسکو کے مقامی امام جماعت الدار علاءالدینوف کا کہنا تھا کہ ماسکو ائیرپورٹ  اور بعض ہسپتالوں میں نماز خانے قایم کیے جارہے ہیں اور تجارتی مراکز میں بھی نماز خانے قایم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

 

انکا کہنا تھا: ممکن ہے کہ آپ سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیو دیکھے جنمیں لوگ میڑو اسٹیشن پر نماز ادا کررہے ہوں، ماسکو کے مفتی کا کہنا تھا کہ بہت سے جگہوں پر مسلمان نماز خانہ نہ ہونے کی وجہ سے عام مقامات پر مجبورا نماز ادا کرتے ہیں۔

 

انکا کہنا تھا کہ یاد رکھنا چاہیے کہ لوگ عام مقامات پر مجبورا نماز پڑھتے ہیں کیونکہ نماز ہماری عبادت کی بنیاد ہے اور نماز کے وقت پر مسلمان جہاں ہوتا ہے وہی نماز ادا کرتا ہے ۔

انکا کہنا تھا کہ اندازے کے مطابق ماسکو میں تین سے ساڑھے تین ملین مسلمان موجود ہیں جنمیں سے دو ملین اسی شہر کے باسی جب کہ باقی مہاجر ہیں جب کہ ماسکو میں صرف چار مسجد اور کچھ نماز خانے موجود ہیں۔/

4014810

نظرات بینندگان
captcha