
نیوز ایجنسی Daily Trust، کے مطابق اویو ریاست کی مسلم کیمونٹی نے خبردار کیا ہے کہ طالبات کے حجاب کے لیے قانونی راستہ اختیار کریں گے۔
مقامی مسلم رہنما الحاجی ثانی(Alhaji Sanni) نے وحدت اسلامی کے حوالے سے منعقدہ ایک اجتماع میں حجاب کے حق پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ بچیوں کے لیے حجاب ایک ناگزیر مسئلہ ہے۔
الحاجی ثانی نے بعض اسکولوں میں طالبات کو حجاب پر تنگ کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا: اسکولوں کو مسیحی اسکول کہہ کر بچیوں کو تنگ کرنا قابل برداشت نہیں اور ہم اس کے لیے عدالت کا رخ ضرور کریں گے۔
انکا کہنا تھا: نایجیریا کی بنیادی قانون کی شق ۳۲ کے مطابق ایک مسلمان کو مکمل طور پر عقیدے پر عمل کی آزادی حاصل ہے اور حجاب اسکا ایک جز ہے اور ہم ریاست کی تمام خواتین کے لیے حجاب کے حق کا مطالبہ کرتے ہیں۔
اس اجتماع میں اویو ریاست کی نامور شخصیات شریک تھیں جنہوں نے وحدت کے موضوع پر خطاب کیا۔
ایالت اویو نایجیریا کے جنوب مغربی حصے میں واقع ہے۔/