اسرائیل سے تعلقات کی مخالفت کے حق میں اردنی عوام کا مظاہرہ

IQNA

7:43 - December 04, 2021
خبر کا کوڈ: 3510785

اسرائیل سے تعلقات کی مخالفت کے حق میں اردنی عوام کا مظاہرہ

تہران(ایکنا) اردن کے اکثر شہروں میں مسلسل دوسرے جمعے کو اردنی عوام اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحالی کی مخالفت میں سڑکوں پرنکل آئے۔

اسرائیل سے تعلقات کی مخالفت کے حق میں اردنی عوام کا مظاہرہ

فلسطینی میڈیا کے مطابق اردن کی مختلف اسلامی تنظیموں کی دعوت پر مسلسل دوسرا جمعے کو بھی اردنی عوام نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کی مخالفت میں احتجاج کیا۔

 

مظاہرین نے نعروں میں اردن ک حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کے ساتھ گیس اور دیگر معاہدوں کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے۔

 

مظاہرین نے اردنی پارلیمنٹ سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اردن کے عوام کے مطالبوں کو دیکھتے ہوئے دستخط شدہ معاہدوں کی منسوخی کی حمایت کریں۔

 

مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ اپنی عزت و کرامت کی سودا بازی کی اجازت نہیں دیں گے اور تعلقات بحالی کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔/

4018120

نظرات بینندگان
captcha