
الیوم السابع نیوز کے مطابق بین الاقوامی مقابلوں کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے جہاں افتتاحی تقریب میں شیخ الازھر نے خطاب کیا۔
وزارت اوقاف مصر کے تعاون سے ہونے والے بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کی نظارت مصری صدر کررہا ہے اور اس سال مقابلوں کو معروف قاری محمد صدیق المنشاوی کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔
افتتاحی تقریب سے مفتی اعظم شوقی علام نے کہا کہ عالمی قرآنی مقابلوں میں ہم خدا کے مہمان ہیں اور کیا خوبصورت اجتماع ہے جو خدا کی کتاب پر جمع ہوئے ہیں۔
انکا کہنا تھا: اگرخدا نے مکہ کی سرزمین کو وحی کے لیے مخصوص کیا تو کہونگا کہ مصر کو تلاوت قرآن سے نام دیا اور یہاں پر بڑے قرآنی نام پیدا ہوئے جیسے قاری محمد رفعت، محمود خلیل الحصری، عبدالباسط عبدالصمد وغیرہ یہاں پر جنم لیے۔
احمد الطیب، شیخ الازهر کے خطاب کا متن اسلامی ریسرچ مرکز کے جنرل سیکریٹری ڈاکر نذیر عیاد نے پیش کیا جسمیں کہا گیا ہے کہ خداوند متعال نے پیغمبر کو کہا کہ ہم نے تمھیں بشیر ونذیر بنا کر بھیجا۔
انکا کہنا تھا: ہر رسول ایک خاص معجزے کے ساتھ آئے اور سب نے آنحضرت صلی الله علیه و آله و سلم
کی رسالت کی گواہی دی۔
بین الاقوامی قرآنی مقابلے میں مختلف ممالک سے ۷۴ حفاظ اور قرآء شریک ہیں جہاں مصر کے اندر اور باہر سے بارہ ماہرین ججز کے فرائج انجام دیں رہے ہیں جبکہ مقابلوں میں جیتنے والوں کی حوصلہ افزائی کے لیے
ایک لاکھ پونڈ (۶۵۰۰ ڈالر) مقرر کیا گیا ہے۔/





