کرغیزستان «قرآن و حافظ» آن لائن نمایش + تصاویر

IQNA

کرغیزستان «قرآن و حافظ» آن لائن نمایش + تصاویر

9:36 - December 19, 2021
خبر کا کوڈ: 3510892
تہران(ایکنا) آن لائن نمائش بعنوان «قرآن و حافظ» یونیورسٹیز فاونڈیشن اور ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے تعاون سے منعقد کی گیی ہے۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق یونیورسٹیز قرآنی فاونڈیشن اور کرغیزستان میں ایرانی ثقافتی مرکز کے تعاون سے آن لاین نمایش منعقد کی گیی ہےجو ایرانی مرکز کے ٹیلگرام چینل کے پیج پر قابل مشاہدہ ہے۔

 

قرآنی پیغامات کو آرٹ کی زبان سے آن لائن سمجھنے ، حافظ اور قرآنی اسرار کو آرٹ کی نظر سے دیکھنے اور علمی سرکل میں قرآن اور معصومین کو سیرت کو اجاگر کرنے کے حوالے سے اس نمایش کا اہتمام کیا گیا ہے۔

 

جوان اہل فن کی حوصلہ افزائی، خطاطی اور مصوری کے حوالے سے قومی اور بین الاقوامی امور پر ان کا تعارف دیگر اہداف نمایش میں شامل ہیں۔

 

رپورٹ کے مطابق آرٹسٹوں میں زینب مرادی، خالد عزیزی، سپیده حسنی، رقیه وکیلی، تندیس تقوی، روح‌الله فاضلی وادقانی، زهره فرجی، حامد باقری‌زاده، راضیه خدارحمی، پیمانه ترکمنها، اکرم باقری اور اعظم علیزاده نیک کے فن پارے اس نمایش میں موجود ہیں۔/

.

 

4021756

نظرات بینندگان
captcha