
ٹی آرٹی نیوز کے مطابق اسلام آباد میں اسلامی تعاون تنظیم اوآئی سی کے اجلاس سے خطاب میں ترک وزیر خارجہ نے افغانستان کی مدد پر زور دیا۔
انہوں نے مستحکم افغانستان کے لیے طالبان سے تعاون پر تاکید کرتے ہوئے کہا: ہم مالی طور پر تباہی سے بچانے کے لیے مناسب راہ حل ڈھونڈنا ہوگا۔
ترکی وزیر امور خارجه کا کہنا تھا: افغانستان کی مدد اخلاقی اور مذہبی فرض ہے جو اس وقت قحط کے خطرے سے دوچار ہے۔
انہوں نے انسانی بنیادوں پر اس ملک کی مدد کو خوش آیند قرار دیتے ہوئے اسلامی بینک کی جانب سے ایک خصوصی فنڈ قایم کرنے کی تعریف کی۔
چاووش اوغلو کا کہنا تھا: ہمیں افغانستان میں سب کے حقوق بالخصوص خواتین کے حقوق پر کام کرنا ہوگا۔
انکا کہنا تھا: افغان بھائیوں کا حق ہے کہ وہ بہتر مستقبل کے ساتھ آگے بڑھیں اور اس حوالے سے کام کی ضرورت ہے۔
ترک وزیر خارجہ نے فلسطین کی حمایت پر تاکید کی اور قدس دارلخلافے کے ساتھ ایک الگ فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ دہرایا۔/