مجلس وحدت مسلمین کا ملک گیر عشرہ تکریم شہداء پاکستان

IQNA

مجلس وحدت مسلمین کا ملک گیر عشرہ تکریم شہداء پاکستان

7:18 - December 20, 2021
خبر کا کوڈ: 3510908
یکم جنوری سے دس جنوری تک عشرہ تکریم شہدائے پاکستان و تشیع جہاں منایا جائے گا۔
ایکنا نیوز کے مطابق مرکزی رہنماء ملک اقرار حسین کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا، جس میں ضلع راولپنڈی کے سیکرٹری جنرل مولانا علی اکبر کاظمی اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔
 
 شہداء کے افکار کی ترویج اور خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے اور استحکام وطن کے لئے دی گئی ان کی عظیم قربانیوں کی یاد میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے یکم جنوری سے دس جنوری تک عشرہ تکریم شہدائے پاکستان و تشیع جہاں منانے کا اعلان کیا ہے، اس سلسلے میں اسلام آباد میں دو جنوری بروز اتوار بوقت دن 1:00 بجے بمقام امام بارگاہ و جامع مسجد الصاق میں بیاد شہداء کانفرنس منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ عشرے کی تقریبات کو حتمی شکل دینے کے لیے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء ملک اقرار حسین کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا، جس میں ضلع راولپنڈی کے سیکرٹری جنرل مولانا علی اکبر کاظمی اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔
 
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دو جنوری بروز اتوار بوقت دن 1 بجے بمقام امام بارگاہ و جامع مسجد الصادق جی نائن ٹو اسلام آباد میں بیاد شہداء کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں مختلف مکاتب فکر کے علماء اور سیاسی و سماجی شخصیات مدعو ہوں گی، جبکہ ملک بھر میں ایم ڈبلیو ایم کے اضلاع و یونٹس میں بھی تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ کانفرنس کے انتظامات اور مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے انتظامی کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں۔ عشرہ تکریم شہداء پاکستان منانے کا مقصد پاکستان میں رونماء ہونے والے مختلف سانحات و دہشتگردی کے واقعات میں نشانہ بننے والے اور عالم اسلام کے شہداء بالخصوص شہید سردار سلیمانی و رفقا کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔
نظرات بینندگان
captcha