سرزمین وحی میں میوزک فیسٹیول اختتام پذیر

IQNA

سرزمین وحی میں میوزک فیسٹیول اختتام پذیر

8:42 - December 23, 2021
خبر کا کوڈ: 3510932
سعودی دارالحکومت ریاض میں میوزک فیسٹیول اختتام کو پہنچا، 7 لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کیں۔
سوشل میڈیا کے مطابق محمد بن سلمان کی اصلاحات کا عمل شروع ہوچکا ہے اور اسی حوالے سے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں 4 روزہ میوزک فیسٹیول منعقد ہوا جو چار روز تک جاری رہا۔
 
کہا جاتا ہے کہ سعودی دارالحکومت میں میوزک فیسٹول 16، 17، 18 اور 19 دسمبر کو جاری رہا جس میں ریکارڈ تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔
 
سعودی گزٹ کے مطابق 4 روزہ فیسٹیول رقص و موسیقی پروگرام میں میں 7 لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی جبکہ آخری روز ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد شریک ہوئے۔
 
ایونٹ آرگنائزرز کا کہنا ہے کہ 4 روزہ فیسٹول میں 200 انٹرنیشنل فنکاروں نے حصہ لیا اور یہ مشرق وسطیٰ کا سب سے بڑا میوزک ایونٹ ہے۔
 
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بالی وڈ اداکار سلمان خان نے بھی ریاض میں میوزک کنسرٹ کیا تھا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی تھی۔
نظرات بینندگان
captcha