مصباح قرآن اکیڈمی کی جانب سے ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ+ تصاویر

IQNA

مصباح قرآن اکیڈمی کی جانب سے ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ+ تصاویر

9:14 - December 26, 2021
خبر کا کوڈ: 3510950
تہران(ایکنا) قرآنی طلبا کی جسمانی فٹنس کے لیے ٹورنامنٹ یوم بانی پاکستان کی مناسبت سے یزدان خان اسکول میں منعقد کیا گیا ہے۔

کوئٹہ میں قرآنی اور تعلیمی سرگرمیوں میں پیش پیش مصباح ایجوکیشنل اکیڈمی اینڈ ویلفئر سوسائٹی کےشعبہ سپورٹس کے زیر اہتمام پہلا آل ہزارہ ٹیبل ٹینس تھرڈ جونئیر و جونیرٹورنامنٹ یزدان خان گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول کے تعاون سے منعقد کیا گیا ہے۔

یوم بانی پاکستان قاید اعظم محمد علی جناح کی مناسبت سے  ٹیبل ٹینس کا باقاعدہ افتتاح یزدان خان اسکول میں ہوا

جس کے مہمان خصوصی امام جمعہ جناب علامہ سید ھاشم موسوی صاحب تھے۔

 

مصباح قرآن اکیڈمی کی جانب سے ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ+ تصاویر

مہمان خصوصی نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ ایک سالم روح کے لیے سالم جسم کا ہونا ضروری ہے اور معاشرے کو تربیت یافتہ افراد کی اشد ضرورت ہے جس کے لیے مصباح اکیڈمی کی کاوشیں قابل قدر ہیں۔

 

قابل ذکر ہے کہ تھرڈ جونئیرز کے میچز مصباح ایجوکیشنل اکیڈمی کے سپورٹس روم میں کھیلا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر مصباح اکیڈمی جناب محمدرضا تھے۔

مصباح قرآن اکیڈمی کی جانب سے ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ+ تصاویر

مصباح قرآن اکیڈمی کی جانب سے ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ+ تصاویر

مصباح قرآن اکیڈمی کی جانب سے ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ+ تصاویر

مصباح قرآن اکیڈمی کی جانب سے ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ+ تصاویر

 

ٹورنامنٹ کے فاینل میچز آج یزدان خان اسکول میں کھیلے جائیں گے اور جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔

نظرات بینندگان
captcha