ہنگامی امداد کی اپیل پر امریکہ نے 30 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز امداد کا اعلان کیا ہے۔

ڈیلی پاکستان آن لائن کے مطابق امریکہ نے بھی افغانستان کیلئے بھاری مالی امداد کا اعلان کر دیا ۔ واشنگٹن کی جانب سے کابل کیلئے 30 کروڑ 80 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کیا گیا۔
اقوام متحدہ کی جانب سے افغانستان کیلئے 5 ارب ڈالرز کی ہنگامی امداد کی اپیل کی گئی تھی جس پر امریکہ نے 30 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز امداد کا اعلان کیا ۔ ترجمان سلامتی کونسل کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے امداد غیر سرکاری تنظیموں کو دی جائے گی ۔
اقوام متحدہ کی امداد کے شعبہ ( یو این ایڈ) کے چیف مارٹن گریفتھس نے کہا کہ افغانستان میں انسانی بحران سنگین ہو گیا ہے ، وہاں مکمل طور پر انسانی تباہی آنے والی ہے ، دنیا افغانیوں کے لئے اپنے دروازے بند نہ کرے ۔