بلقان میں مسلمانوں کے خلاف ایک اور جنگ کا خطرہ

IQNA

بلقان میں مسلمانوں کے خلاف ایک اور جنگ کا خطرہ

7:26 - January 18, 2022
خبر کا کوڈ: 3511131
تہران(ایکنا) بوسنیا میں صربوں کی نسل پرستانہ دھمکیوں اور گریٹر صربستان کے نعرے سے یہاں ایک اور مسلم مخالف جنگ کا خطرہ دکھائی دینے لگا ہے۔

ٹی آرٹی عربی نیوز کے مطابق حالیہ دنوں میں بعض صرب رہنماوں کی جانب سے مختلف اقوام و مذاہب کی سرزمین بوسنیا میں سخت الفاظ اور دھمکی آمیز پیغامات و بیانات سے ایک اور خونی جنگ کا خطرہ پیدا ہوچکا ہے۔

 

یورپی یونین نے خبردار کیا ہے کہ صرب حکام علیحدگی پسندانہ اظھارات کی وجہ سے ان پر پابندی لگا سکتے ہیں جب شدت پسند رہنماوں نے ایک گریٹر صربستان کا نعرہ بلند کیا ہے اور عوام جذبات کو بھڑکانے کی کوشش کررہے ہیں۔

 

 

صربوں میں نسل پرستی اور آئیڈلوجیکل جذبات عام ہیں جنکو اس حوالے سے روس اور یورپی نسل پرستانہ گروپوں کی حمایت بھی حاصل ہے اور ان جذبات سے بلقان میں جنگ کا شعلہ بھڑک سکتا ہے جیسے سال ۱۹۹۲ سے ۱۹۹۵ تک ہوئی، اس دور میں ان جنگوں میں سربرنیٹسا میں مسلم قتل عام کا واقعہ رونما ہوا۔

 

عظیم صربستان کے حامی لوگ گروپ اور پارٹیاں ہیں جو اس سے پہلے بھی گریٹر صربستان کا نعرہ لگاتے رہے ہیں اور اسی وجہ سے نوے کے عشرے کا واقعہ رونما ہوا جنمیں ایک لاکھ بیس ہزار سے زاید لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔/

4029356

نظرات بینندگان
captcha