شدت پسند فرنچ امیدوار کی مسلم مخالف ہرزہ سرائی

IQNA

شدت پسند فرنچ امیدوار کی مسلم مخالف ہرزہ سرائی

7:49 - January 19, 2022
خبر کا کوڈ: 3511139
تہران(ایکنا) دائیں بازو کی پارٹی کے صدارتی امیدوار نے جیت کی صورت میں معذرت کرنے سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ الجزایری مسلم مہاجرین کو حاصل سہولیات ختم کیا جائے گا۔

ٹی آر ٹی عربی نیوز کے مطابق دائیں بازو کے شدت پسند صدارتی امیدوار زمور جو ایک الجزایری نژاد یہودی ہے انہوں نے ایک نیوز سے گفتگو میں کہا: یہ ہماری کمزوری ہے کہ الجزایری رہنما مغرور ہوگیے ہیں۔

زمور کا کہنا تھا: پیرس اور انکے زیرتسلط ملک کے رابطے میں مسائل ہمیشیہ پیچیدہ رہے ہیں۔

صدارتی نامزد امیدوار نے مزید کہا: ہم نے ایک سوتیس سال قبل اس ملک کو کنٹرول کیا تاہم ہم سے پہلے بھی یہ دوسروں کے زیر تسلط رہا، رومیوں اور عربوں سے لیکر ترک اور اسپین سب نے اس پر قبضہ جمایا ہے۔

اریک زمور کا کہنا تھا: فرانس نے اس ملک کی خدمت کی ہے اور تیل کی دریافت سے لیکر انفراسٹرکچر اور ہسپتالوں سے لیکر صحت کے مسائل میں خوب کام کیا۔

 

انہوں نے البتہ اعتراف کیا کہ اس پروسیس میں قتل عام بھی ہوا جس کا ہم انکار نہیں کرتے مگر تاریخ یہی ہے۔

اریک کا بیان اس حال میں سامنے آیا ہے جہاں اٹھارہ مارچ کو الجزایری استقلال کی سالگرہ کا دن قریب آرہا ہے۔

 

اریک زمور نے خبردار کیا کہ الجزایریوں کو فرانس میں اپنی آبادی سے زیادہ کا حقدار نہیں سمجھنا چاہیے اور انکا ارادہ ہے کہ وہ جیت کی صورت میں الجزایر سے سال ۱۹۶۸ والے معاہدے کو ختم کرے گا جسمیں الجزایریوں کو فرانس میں کام اور اقامت کے حقوق حاصل ہے۔

 

شدت پسند فرنچ صدارتی امیدوار کا کہنا تھا کہ جیت کی صورت میں وہ کسی عرب الجزایری سے اپنی باتوں پر معذرت نہیں کرے گا۔/

4029642

نظرات بینندگان
captcha