ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کی مسلم کونسل کا کہنا ہے کہ ایسے ہی ایک دن ایک مسلح فرد نے ۲۹ جنوری ۲۰۱۷ کو مسجد کیبک میں فائرنگ کرکے چھ نمازیوں کو شہید کردیا تھا۔
شہید ہونے والوں میں ممدو تانو بری، ابراهیمه بری، خالد بلکاسمی، عبدالکریم حسنه، عزالدین سفیان اور ابوبکر ثبتی شامل ہیں جو نماز عصر کے بعد جام شہادت نوش کرگیے تھے۔
گورے دہشت گرد الیگزنڈر بیزونٹ کو عدالت کی طرف سے عمر قید کی سزا سنائی گئی ۔
کینیڈا کی مسلم کونسل کے مطابق انیس جنوری کو ان شہداء کی یاد منانے کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا جارہا ہے۔
مسلم کونسل کے مطابق انتیس جنوری کو گرین فیلڈ کے علاقے میں پروگرام منعقد کیا جارہا ہے۔
میدان سبز یا گرین فیلڈ اس مسجد کے فرش کی یاد تازہ کرتا ہے جہاں آخری بار ان نمازیوں نے نماز ادا کی اور اسی حوالے سے انکی یاد منانے کے لیے اس میدان میں لوگ حاضر ہوں گے۔
مسلم کونسل نے مطالبہ کیا ہے کہ عوام ان شہدا کے خاندان اور زخمیوں سے اظھار یکجہتی کے لیے اس دن تقریب میں ضرور شرکت کریں۔
میدان سبز مہم کو بہت سی تنظیموں کی حمایت حاصل ہے جن میں لیبرز تنظیم (CUPE) بھی شامل ہے۔
کونسل کی ویب سائٹ پر لکھا ہے : ہم انیتس جنوری کو کیبک مسجد کی یاد مناتے ہیں تاکہ اسلام فوبیا کا نوٹس لیا جاسکے اور ہمیں اس تلخ حقیقت کو تسلیم کرنا چاہیے کہ کینیڈا نسل پرستی اور تعصب سے پاک نہیں اور اس وقت بھی اسلام فوبیا کی لہر جاری ہے۔
اونٹاریو کے شہر ویٹبی کی جانب سے انتیس جنوری کو ایک رسمی دن تسلیم کیا گیا ہے اور سٹی کونسل نے ایک پروگرام ترتیب دیا ہے ۔
سٹی کونسل کی مسلمان رکن خاتون کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ثابت کریں کہ ویٹبی شہر آپ کے ساتھ ہے اور ہم تمام متاثرہ خواتین سے یکجہتی کا اظھار کرتے ہیں۔/