امام رضا(ع)کے حرم اورعراق کےعتبات عالیات کی انتظامیہ کے عہدیداروں کا اجلاس

IQNA

امام رضا(ع)کے حرم اورعراق کےعتبات عالیات کی انتظامیہ کے عہدیداروں کا اجلاس

16:25 - January 25, 2022
خبر کا کوڈ: 3511182
آستان قدس رضوی کی علمی و ثقافتی آرگنائزیشن کے تعاون سےعراق اورمشہد مقدس کے زائرین کو زیادہ سے زیادہ خدمات کی فراہمی کے لئے آستان قدس رضوی کے مختلف شعبوں کےعہدیداروں کا ایک وفد عراق روانہ کیا گیا۔

آستان قدس رضوی کے مطابق حرم امام رضا(ع) کے ادارہ خدمات زائرین کے سربرہ امین بہنام نے آستان نیوز کے نمائندے سے گفتگو کے دوران  اس سفر کے اہداف و مقاصد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ  آستان قدس رضوی کے مختلف اداروں کے نو سربراہوں پرمشتمل ایک وفد کوعراق کے سفر پر بھیجا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ یہ وفد آستان قدس رضوی اورعراق کے مقدس روضوں  کے مابین معلومات کے تبادلہ کے لئے عراق گیا  اور اس دوران حرم امام حسین(ع)، حرم حضرت عباس(ع)،حرم عسکریین(ع) اورحرم امام علی (ع)  کی انتظامیہ کے سربراہوں کےساتھ  ملاقات کی ۔ ان ملاقاتوں میں عراق کے مقدس مقامات پر زائرین کو دی جانے والی خدمات کے تجربے سے استفادہ کرنے کے ساتھ ساتھ حضرت امام علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام کے روضہ منورہ پر زائرین کو دی جانے والی خدمات کے سلسلے میں معلومات اور تجربات بھی فراہم کئے جسے عراق کے مقدس روضوں کی انتظامیہ کے سربراہوں  نے بہت زیادہ سراہا اور پسند کیا۔ 
آستان قدس کے ادارہ خدمات زائرین کے سربراہ نے بتایا کہ آستان قدس رضوی کے مختلف شعبوں کے سربراہوں نےعراق کے مقدس مقامات کے مختلف حصوں کا قریب سے مشاہدہ کیا جس میں لائیٹنگ کا انتظام،مہمانسرا،پانی پلانے کی خدمات،گودام،زائرین کے لئے برقی گاڑیوں کی خدمات،موبایل چارج کرنے کی خدمات،آگ بجھانے کا سیسٹم،قالینوں کا ادارہ،کھانے پینے کی اشیاء کے گودام،تنوراورروٹی بنانے کا سیسٹم،طبی اورصفائی و ستھرائی کی صورتحال وغیرہ شامل ہیں، اس کےعلاوہ زائرین کو خدمات فراہم کرنے میں بہتری لانے کے لئے دونوں فریقوں نے اپنے اپنے تجربات کے تبادلہ کے ساتھ مسائل کے حل پر بھی گفتگو کی 
عراق کے مقدس مقامات کو حضرت امام رضا (ع) کے مہمان خانہ اورآستان قدس رضوی کی صفائی و ستھرائی سے متعلق بہترین معلومات فراہم کی گئیں اوریہ بھی طے پایا کہ انہیں اس سلسلے میں مزید تجربات فراہم کئے جائیں گے۔ 
حرم مطہر رضوی کے ادارہ خدمات زائرین کے سربراہ  نے کہا کہ فریقین کے مابین اچھی گفتگو ہوئی اور یہ طے پایا ہے کہ عراق کے مقدس مقامات کی انتظامیہ کے سربراہان  مزید تجربات اور معلومات حاصل کرنے کے لئے مشہد مقدس اور ثامن الحجج حضرت علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام کی بارگاہ میں حاضر ہوں گے تاکہ دو طرفہ تعاون کے سمجھوتے ہوسکيں 
آستان قدس رضوی کی بین الاقوامی سطح پر پالیسیوں میں سے ایک یہ ہے کہ عالم اسلام بالخصوص عراق کے مقدس مقامات کے ساتھ روابط اور تعاون کو فروغ دیا جائے، اسی سلسلے میں آستان قدس رضوی کے بین الاقوامی ادارے میں واقع کانفرنس اور سیمینارز کا سیکریٹریٹ؛ آستان قدس رضوی اور عراق کے مقدس مقامات کے مابین روابط اور تعاون کو فروغ دینے کے لئے تمام مواقع فراہم کرے گا،  

نظرات بینندگان
captcha