صھیونی سربراہ کا ممکنہ دورہ امارات

IQNA

صھیونی سربراہ کا ممکنہ دورہ امارات

8:32 - January 26, 2022
خبر کا کوڈ: 3511187
تہران(ایکنا) اسحاق هرتزوگ، ابوظبی کے ولی عھد محمد بن زاید کی دعوت پر اگلے ہفتے کو امارات کا دورہ کرے گا۔

الجزیره نیوز کے مطابق اسرائیلی صدر اسحاق هرتزوگ کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے: سرکاری سطح پر اس دورے کی بہت اہمیت ہے اور بالخصوص جب دو طرف مستقبل کا لائحہ عمل تیار کررہے ہیں۔

 

اسحاق ہرتزوگ اس حال میں امارات کا دورہ کررہا ہے جب یہ علاقہ کشیدہ حالات سے دوچار ہے اور صھیونی رژیم جو فلسطینی حقوق کی پامالی پر شدت سے عمل پیرا ہے ،دیگر ممالک سے تعلقات بڑھانے کی کوشش کررہا ہے

 

 اس سے پہلے دسمبر میں صھیونی وزیراعظم  نفتالی بنٹ امارات کا دورہ کرچکا ہے۔

 

چودہ ستمبر ۲۰۲۰ کوشدید اعتراضات کے باوجود صھیونی رژیم نے ڈونالڈ ٹرمپ کے ایما اور زیر سایہ امارات سے تعلقات بحال کرنے کا معاہدہ کیا۔

 

فلسطینی تحریکوں نے اس سازش کو فلسطینیوں کی پشت پر خنجر کے وار سے تشبیہ دیا اور اس کی شدید مذمت کی اور کہا ان ممالک کو صھیونی رژیم سے سے تعلقات کا فائدہ نہ ہوگا جو علاقے پر تسلط کی خواہش رکھتا ہے اور فسلطینی عوام کے حق کو پامال کررہا ہے۔/

4031438

نظرات بینندگان
captcha