فلسطینی قرآنی مفسر اور دانشور دار فانی سے کوچ کرگیے

IQNA

فلسطینی قرآنی مفسر اور دانشور دار فانی سے کوچ کرگیے

8:04 - January 30, 2022
خبر کا کوڈ: 3511210
تہران(ایکنا) فلسطین کے مایہ ناز عالم دین، کئی کتابوں کے مصنف اور قرآنی علوم کے ماہر شیخ صلاح عبدالفتاح الخالدی دار فانی کو وداع کرگیے۔

عربی 21  نیوز کے مطابق ماہر علوم قرآن اور معروف فلسطینی دانشور شیخ صلاح عبدالفتاح الخالدی کورونا وایرس میں مبتلا ہونے کی وجہ سے انتقال کرگیے ہیں۔

 

۷۴ سالہ الخالدی فلسطینی شهر جنین میں پیدا ہوئے اور پھر وہاں سے اردن ہجرت کی۔

 

فلسطینی مصنف سال ۱۹۶۵ میں اسلامی مرکز الازهر کے اسکالر شپ پر اعلی تعلیم کے حصول میں مشغول ہوئے اور سال ۱۹۷۰ فارغ‌التحصیل ہوئے۔ سال ۱۹۷۷ میں انہوں نے سعودی کے امام محمد بن سعود یونیورسٹی سے ماسٹر کی ڈگری حاصل کی اور «سيد قطب والتصوير الفني في القرآن»(سید قطب اور قرآنی آرٹ) پر انہوں نے تھیسز لکھی۔

 

صلاح عبدالفتاح نے سال ۱۹۸۴ میں تفسیر اور علوم قرآن میں امام محمد بن سعود یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی اور  «في ظلال القرآن، دراسة وتقويم» انکی تھسیز کا عنوان تھا۔

 

فارغ‌التحصیلی کے بعد وہ وزارت اوقاف اردن کی جانب سے شهر طفیله میں مبلغ بن گیے اور سال ۱۹۷۴ میں ڈپٹی سیکریٹری اوقاف بنے۔

فلسطینی قرآنی مفسر اور دانشور دار فانی سے کوچ کرگیے

 

سال ۱۹۸۰ میں وہ امان چلے گیے اور ۱۹۹۱ تک وہاں اسلامی شعبے کے ڈین کے طور پر فرائض انجام دیتے رہے اور سال ۱۹۹۱ میں «البقاء التطبيقية» یونیورسٹی میں مصروف ہوئے۔

الخالدی  نے درجنوں قرآنی موضوعات پر کتابیں تحریر کی اور تفسیر طبری و التفسیر والتأويل في القرآن انکی تحقیقی کتابوں میں شامل ہیں۔

 

فلسطینی قرآنی مفسر اور دانشور دار فانی سے کوچ کرگیے

انکی کتابوں کے عنوانات کچھ یوں ہیں:

  1. سيد قطب: الشهيد الحي؛
  2. أمريكا من الداخل بمنظار سيد قطب؛
  3. تصويبات في فهم بعض الآيات؛
  4. ثوابت للمسلم المعاصر؛
  5. الرسول المبلغ؛
  6. الشخصية اليهودية من خلال القرآن: تاريخ وسمات ومصير؛
  7. لطائف قرآنية؛
  8. الخطة البراقة لذي‌النفس التواقة؛
  9. مفاتيح للتعامل مع القرآن؛
  10. القصص القرآني عرض وقائع وتحليل أحداث؛
  11. مدخل إلى ظلال القرآن؛
  12. أفراح الروح؛
  13. القرآن ونقض مطاعن الرهبان؛
  14. صور من جهاد الصحابة؛
  15. الكليني وتأويلاته الباطنية للآيات القرآنية في كتابه أصول الكافي؛
  16. حقائق قرآنية حول القضية الفلسطينية.

اہل سنت کے اس معروف عالم دین کی بعض کتابیں فارسی زبان میں ترجمہ ہوچکا ہے جنمیں سے  بعض آیات قرآن کریم کی اصلاح، قرآن اور رد شبهات، داستان‌های اسلام قرآن کریم میں، نکات نغز قرآنی، اسلام کی کامیابی اور قرآنی وعدے اور قرآن و اسرائیلیات معاصر شامل ہیں۔/

4032040

نظرات بینندگان
captcha