افریقین لیگ میں صھیونی نظارت کا حق سلب

IQNA

افریقین لیگ میں صھیونی نظارت کا حق سلب

8:56 - February 07, 2022
خبر کا کوڈ: 3511263
تہران(ایکنا) افریقن لیگ میں اسرائیلی نظارت کا حق سلب کیا گیا ہے اور اس حوالے س خصوصی نگرانی کی کمیٹی تشکیل دی گیی ہے۔

المیادین نیوز کے مطابق افریقی ممالک کے سربراہی اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا اور اس لیگ کے سابق سربراہ موسی فکی کے فیصلے کو ختم کیا گیا جس کی بنیاد پر صھیونی رژیم کو نظارت کا حق دیا گیا تھا۔

 

اس کے علاوہ سات رکنی کمیٹی تشکیل دی گیی ہے جسمیں سات افریقی ممالک بشمول الجزایر شامل ہے جو اس حوالے سے فیصلہ کرنے کی مجاز ہوگی۔

 

افریقن لیگ ک موجود جنرل سیکریٹری، جنوبی افریقہ کے صدر، کانگو، نایجیریا اور کیمرون اس کمیٹی میں شامل ہے اور کمیٹی کا سربراہ مکی سال کو مقرر کیا گیا ہے۔

 

فلسطینی وزیر اعظم محمد اشتیه نے اس لیگ سے مطالبہ کیا تھا کہ صھیونی رژیم کی نظارت کے حق کو ختم کیا جائے۔

 

شتیه نے اس لیگ کے اجلاس میں الجزایر کے وزیر خارجہ رمطان لعمامره سے ملاقات کی اور صھیونی رژیم کی نظارت کے حق کو اس غاصب رژیم کی پالیسیوں سے متصادم قرار دیا۔

 

انکا کہنا تھا: صھیونی رژیم کو نسل پرستی اور فلسطین پر مظالم سے ہاتھ روکنا ہوگا اور افسوس کے ساتھ کہ انکی سیاست سے فلسطین کی حالت ابتر ہوتی جارہی ہے۔

 

اسی حوالے سے حماس تحریک نے افریقی لیگ سے مطالبہ کیا کہ اس لیگ میں صھیونی رژیم کی ممبرشپ کی درخواست رد کی جائے۔

 

تحریک کا کہنا تھا: صھیونی رژیم سرکاری دہشت گردی کے ساتھ منظم انداز میں فسلطینی حقوق کی پامالی میں مصروف ہے اور وہاں پر ظلم ڈھایا جارہا ہے۔/

4034317

نظرات بینندگان
captcha