انقلاب اسلامی کی تیرتالیسویں سالگرہ پر ویبنار کل

IQNA

انقلاب اسلامی کی تیرتالیسویں سالگرہ پر ویبنار کل

8:58 - February 07, 2022
خبر کا کوڈ: 3511264
تہران(ایکنا) وبینار «انقلاب اسلامی ڈائیلاگ؛ دنیا میں مزاحمتی افکار کی سوفٹ وئیر» ایکنا آفس میں منعقد ہوگا۔

انقلاب اسلامی کی تیرتالیسویں سالگرہ پر ویبنار کل

ایکنا نیوز کے مطابقانقلاب اسلامی ڈائیلاگ؛ دنیا میں مزاحمتی افکار کی سوفٹ وئیر کے عنوان سے ویبنار بین الاقوامی قرآنی نیوز ایجنسی میں منعقد ہوگا جسمیں سابق وزیرخارجہ منوچھر متکی  اور دیگر اہم مزاحمتی بلاک کے حامی شخصیات شریک ہوں گے۔

 

منگل آٹھ فروری کو اس ویبنار کو انقلاب اسلامی ایران کی تیرتالیسویں سالگرہ پر منعقد کیا جارہا ہے جسمیں بعض افراد بذات خود اور بعض دیگر ویڈیو کانفرنسنگ طور پر شریک ہوں گے۔

 

سابق ایرانی وزیر خارجہ منوچهر متکی اس ویبنار میں بذات خود شریک ہوں گے جب کہ حزب اللہ لبنان کے رہنما

حجت‌الاسلام والمسلمین شیخ نعیم قاسم، نایجیریا کی اسلامی تحریک کے رہنما حجت‌الاسلام والمسلمین شیخ ابراهیم زکزاکی، عراقی تحریک نجبای کے نصر الشمری، اور یمنی رہنما سیدصادق الشرفی ویڈیو کانفرسنگ میں خیالات پر اظھار کریں گے۔

 

منگل کی صبح ساعت ساڑھے آٹھ بجے ایرانی ٹایم پر شروع ہونے والے ویبنار میں مذکورہ افراد : «انقلاب اسلامی، موجود دنیا میں مزاحمت کی روح رواں»، «انقلاب اسلامی؛ ایثار و مزاحمت کا قطب نما»، «انقلاب اسلامی اور انسداد ظلم» و «انقلاب اسلامی اور استکبار سے مقابلہ». جیسے موضوعات پر گفتگو کریں گے۔

 

انقلاب اسلامی کی تیرتالیسویں سالگرہ پر ویبنار کل

 

 

 خواہشمند افراد اس ویبنار میں شرکت کے لیے   https://live۲.olgou.ir/b/iqn-ew۳-۰۵f-kps    اور ایکنا افس کی انسٹا گرام  iqna_video@ یا ایکنا کے بار کوڈ کے زریعے سے شرکت کرسکتے ہیں۔/

 

4034211

نظرات بینندگان
captcha