ائمه جماعات فلسطین کا دورہ الازهر و مسجد امام حسین (ع) مصر

IQNA

ائمه جماعات فلسطین کا دورہ الازهر و مسجد امام حسین (ع) مصر

7:40 - February 08, 2022
خبر کا کوڈ: 3511270
تہران(ایکنا) بین الاقوامی اوقاف اکیڈمی کے تعاون سے ائمه جماعات فلسطین کی تربیت کے حوالے سے مبلغین کی ٹیم نے مصر میں مسجد امام حسین (ع) اور الازهر کا دورہ کیا۔

نیوز ایجنسی الوفد کے مطابق ائمه جماعات فلسطین نے اہم اور تاریخی مقامات اور مقدس مکانات کی زیارت اور سیر کی اور اس حوالے سے  وزارت اوقاف مصر کے اس علمی ثقافتی پروگرام کو سراہا اور اس پر انکا شکریہ ادا کیا۔

 

اس تفریحی دورے میں وزارت اوقاف مصر اور الازھر کے اعلی حکام بھی شریک تھے جنہوں نے قاہرہ میں

مسجد امام حسین (ع) کا دورہ کیا۔

 

مسجد امام حسین (ع) مصری  شهر قاهره میں موجود ہے جو  فاطمی دور کی یادگار ہے اور مصر کی اہم میراث میں شمار کی جاتی ہے۔

 

اس مسجد میں ایک مقام کو رأس الحسین (ع) بھی موجود ہے اور کہا جاتا ہے کہ یہاں پر امام حسین (ع) کا سر مطہر دفنایا گیا ہے۔

 

مسجد امام حسین (ع) میں ہر سال  ایام ولادت امام حسین (ع) کا جشن وہاں موجود صوفیہ فرقے کی جانب سے شان و شوکت سے منایا جاتا ہے جب کہ مسجد امام حسین (ع) میں ہمیشہ معروف قرآء بھی تلاوت کرتے رہتے ہیں۔/

4034651

نظرات بینندگان
captcha