مزاحمت اور استکبار سے لڑنے کا حوصلہ انقلاب اسلامی سے ملا + فلم

IQNA

ترجمان نجباء عراق:

مزاحمت اور استکبار سے لڑنے کا حوصلہ انقلاب اسلامی سے ملا + فلم

8:49 - February 09, 2022
خبر کا کوڈ: 3511277
تہران(ایکنا) نصر الشمری نے بین الاقوامی ویبنار «انقلاب اسلامی؛ دنیا میں مزاحمت کا سوفٹ وئیر» سے خطاب میں کہا کہ شہید صدر کا خواب پورا ہوا اور دنیا میں جہاں استعمار سے جنگ ہے وہاں ایران مظلوم کی حمایت میں موجود ہے۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراق کی نجبا تحریک کے ترجمان نصر الشَمَّری نے بین الاقوامی ویبنار«انقلاب اسلامی؛ دنیا میں مزاحمت کا سوفٹ وئیر»   جو ایکنا آفس میں منعقد ہوا اس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: آج انقلاب اسلامی کے طلوع سے دنیا میں مزاحمتی بلاک استقامت، پائیداری اور مقابلے کے مفاہیم سے آشنا ہوا ہے۔

 

نصر الشمری کا مزید کہنا تھا: انقلاب اسلامی کے پہلے ہی دن سے دنیا اس نکتے کی منتظر تھی کہ یہ انقلاب کس انقلاب سے تقلید کرتا ہے یا کس کی حمایت چاہے گا مگر آواز بلند ہوئی کہ لاشرقی- لاغربی، جمہوری اسلامی اور یہ انقلاب عظیم مجاہد، عابد، زاہد و عالم کی رہنمائی میں آگے بڑھا اور پاک دل جوانوں کے خون نے اس کی پرورش کی اور یہ مضبوط تر بنا

 

اس دشمن کا مرکز ہر اسلامی ملک ہے جہاں شیطانی طاقت فعال ہوگی وہاں انقلاب کی کرنیں پھوٹ پڑیں گی۔

 

انکا کہنا تھا: دنیا اس وقت سرمایہ دارانہ اور سوشلسٹ بلاک میں تقیسم تھی اور دونوں بلاک مسلمان اور اسلامی ممالک کو دشمن تصور کرتے تھے اور انکو کمزور کرنے کے درپے تھے اور انکی آزادی پر قدغن لگی ہوئی تھی کہ انکو کنٹرول میں رکھا جائے اور انکے وسائل پر قبضہ جمایا جائے اور مسلمان لاچاری میں انہیں کی پناہ ڈھونڈ رہے تھے۔

 

ویڈیو کا کوڈ

 

نصر الشمری کا کہنا تھا: انقلاب اسلامی کا سورج طلوع ہوا تو دنیا استقامت و عزت کے نئے مفاہیم سے آشنا ہوئی اور استکبار سے مقابلے کے جسم میں جان آئی اور دنیا ایسے زاویوں سے آشنا ہونے لگی جو اس سے پہلے نامعلوم تھا اور اس طرح سے واقعہ ہوا کہ دنیا میں اسمائے مبارکہ حضرت محمد(ص)، علی(ع)، حسین(ع) و صاحب‌الزمان(عج) متعارف ہونے لگے.

 

انکا کہنا تھا کہ دنیا نے صالح جوانوں کے چہرے مشاہدہ کرنے لگی جنہوں نے صھیونی سفارت خانے کو بند کردیا اور وہاں پر فلسطین کا پرچم لہرایا۔/

4034578

نظرات بینندگان
captcha