یکساں قومی نصاب، اسلامیات کمیٹی کیلئے شیعہ ارکان کا اعلان

IQNA

یکساں قومی نصاب، اسلامیات کمیٹی کیلئے شیعہ ارکان کا اعلان

9:05 - February 09, 2022
خبر کا کوڈ: 3511279
تہران(ایکنا) شیعہ علما کے شدید اعتراضات کے بعد کونسل میں شیعہ علما کو نمایندگی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جماعت اول سے بارہویں جماعت تک کا نصاب تیار کیا جا رہا ہے، جس میں مذکورہ بالا نمائندگان کو شامل کیا گیا ہے۔ مذکورہ ارکان اسلامیات کے نصاب کے تعین میں کونسل کی مدد کرینگے۔

 

 قومی نصاب کونسل نے اسلامیات نصاب کمیٹی کیلئے شیعہ ارکان نامزد کر دیئے ہیں۔ ڈائریکٹر قومی نصاب کونسل ڈاکٹر مریم چغتائی کی جانب سے جاری ہونیوالے نوٹیفیکشین کے مطابق علامہ شیخ محمد شفا نجفی، ڈاکٹر سید محمد نجفی، ڈاکٹر علی حسین عارف، ڈاکٹر ساجد سبحانی، ڈاکٹر ندیم عباس بلوچ اور سید امتیاز رضوی کو اسلامیات کمیٹی کا رکن بنایا گیا ہے۔

 

 نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جماعت اول سے بارہویں جماعت تک کا نصاب تیار کیا جا رہا ہے، جس میں مذکورہ بالا نمائندگان کو شامل کیا گیا ہے۔ مذکورہ ارکان اسلامیات کے نصاب کے تعین میں کونسل کی مدد کریں گے۔ یاد رہے کہ مذکورہ بالا ارکان کے نام وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی جانب سے بھجوائے گئے تھے۔

نظرات بینندگان
captcha