ایران؛ یوم انقلاب عالمی میڈیا پر

IQNA

ایران؛ یوم انقلاب عالمی میڈیا پر

7:24 - February 12, 2022
خبر کا کوڈ: 3511292
تہران(ایکنا) دنیا کے مختلف معروف میڈیا چینلز نے ایران کے یوم انقلاب اسلامی پروگراموں کو بریکنگ نیوز کے ساتھ نشر کیا۔

ایکنا نیوز کے مطابق ایسوسیٹیڈ پریس نے لکھا ہے: کورونا کے باوجود ہزاروں موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کے ساتھ انقلاب کی سالگرہ پر جشن منایا گیا۔

 

مزید لکھا ہے: تھران میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے جنہوں نے میدان آزادی کی جانب سفر کیا جہاں صدر مملکت خطاب کررہے تھے. لوگ پرچم اٹھائے «مرگ بر آمریکا» اور «مرگ بر اسرائیل» کے نعرے لگا رہے تھے۔

 

مذکوہ نیوز مزید ویانا مذاکرات پر اشارہ کرتے ہوئے لکھتا ہے: اس حال میں انقلاب کی سالگرہ کا جشن منایا جارہا ہے جہاں اہم ایٹمی مذاکرات جاری ہیں۔

 

بازتاب راهپیمایی 22 بهمن در رسانه‌های مختلف جهان

روئٹرز نے صدر مملکت کی بات کی طرف اشارہ کیا ہے کہ ہم داخلی امور پر ایمان رکھتے ہیں اور کسی طور ویانا یا نیویورک کی جانب امید کی نگاہ سے نہیں دیکھ رہے۔

فرانس 24 نیوز نے نے تصویری رپورٹ کے ساتھ نیوز میں کہا کہ کورونا بحران کے باوجود لوگ بڑی تعداد میں موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کے ساتھ شریک ہوئے اور میدان آزاد میں ان پر گل پاشی کی گیی۔

 

بازتاب راهپیمایی 22 بهمن در رسانه‌های مختلف جهان

یورو نیوز نے انقلاب اسلامی کے جشن کی خبر کو عربی ویب سائٹ پر نشر کیا ۔

انڈی پینڈنٹ نے کوریج میں کہا ہے؛ ہزاروں گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں انقلاب اسلامی ایران کی تیرتالیسویں سالگرہ میں شریک ہیں اور کورونا بحران کی وجہ سے روٹین کی ریلی کی جگہ بائیک ریلی کا اہتمام کیا گیا ہے۔

المیادین نیوز نے رپورٹ میں لکھا ہے کہ ایرانی عوام تیرتالسیویں سالگر میں ایس او پیز کے ساتھ جوش و خروش کے ہمراہ شریک ہیں۔

بازتاب راهپیمایی 22 بهمن در رسانه‌های جهان

لوگ صبح سویر سے ہی سڑکوں پر ہیں اور انقلاب کے حوالے سے نعرہ بازی ہورہی ہے۔

الجزیرہ میں انقلاب اسلامی کے حوالے سے صددر رئیسی کی بات کی گیی ہے جسمیں انہوں نے کہا ہے کہ ویانا مذاکرات کی جگہ اللہ کی ذات پر ایمان ہے اور ایران اب بھی لاشرقی و لا مغربی کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے۔

بازتاب راهپیمایی 22 بهمن در رسانه‌های مختلف جهان

 

ٹی آر ٹی ورلڈ نیوز کا کہنا تھا : ایران کے مختلف شہروں میں نامناسب حالات کے باجود جشن انقلاب کا سلسلہ جاری ہے اور لوگ امریکی پرچم کو نذر آتش کررہے ہیں۔/

4035702

نظرات بینندگان
captcha