فرنچ صدارتی امیدوار؛ اذان بند کردونگا !

IQNA

فرنچ صدارتی امیدوار؛ اذان بند کردونگا !

7:40 - February 12, 2022
خبر کا کوڈ: 3511294
تہران(ایکنا) فرنچ صدارتی نامزد نے دھمکی دی ہے کہ انکی کامیابی کی صورت میں فرانس میں اذان نشر نہیں ہوگی۔

ٹی آر ٹی نیوز کے مطابق دائیں بازو کے شدت پسند صدارتی امیدوار ایک زمور نے ایک بار پھر مساجد کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ انکی کامیابی کی صورت میں اذان پر پابندی عاید کی جائے گی۔

 

انہوں نے نیوز چینل سے انٹرویو میں کہا کہ میں ایک صدر کے طور پر فرانس میں اذان نہیں سننا چاہتا اور یہاں پر صرف کلیسا تعمیر کرنے کی اجازت ہوگی۔

 

زمور نے اس سوال کے جواب میں کہ یورپ کے گرد دیوار تعمیر ہونی چاہیے کہا کہ وہ اس تجویز سے متفق ہے.

 

قابل ذکر ہے کہ اریک زمور مسلسل اسلام اور مسلمانوں کے خلاف توہین آمیز اور دھمکی آمیز بیانات دے رہے ہیں، انہوں نے گذشتہ ستمبر کو بھی کہا تھا کہ مہاجرین کے بچے چور، قاتل اور جنسی ہراساں کرنے والے ہیں اور یہ یہی کچھ ہیں انکو واپس بھیجنا چاہیے۔

 

فرانس میں صدارتی انتخابات دس اپریل ۲۰۲۲ کو متوقع ہے ۔/

4035494

 

نظرات بینندگان
captcha