حماس میڈیا زرایع کے مطابق اسماعیلی ھنیہ نے مبارکبادی کے پیغام میں کہا انقلاب اسلامی کی کامیابی کو عظیم ثمر آور انقلاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے امریکہ اورصھونی دشمن کے مقابلے بڑا قلعہ تعمیر ہوا۔
انکا کہنا تھا کہ ہم تیرتالیسویں سالگرہ پر خدا سے دعا گوہ ہیں کہ اس انقلاب کو مزید شاندار کامیابیاں عنایت فرمائے۔
اسماعیل هنیه نے مزید کہا کہ ہم حماس اور فلسطینی عوام اس سالگرہ کو مبارکباد جانتے ہوئے فلسطینی تحریک اور فلسطینی کاز کے لیے ایران کی حمایت کو تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ جاری صورتحال اور بحران کے پیش نظر امید کرتے ہیں کہ جمہوری اسلامی ایران کے ساتھ تعلقات میں مزید استحکام آئے گا۔/