فلسطین؛ محله شیخ جراح میں شدیدجھڑپیں

IQNA

فلسطین؛ محله شیخ جراح میں شدیدجھڑپیں

8:08 - February 15, 2022
خبر کا کوڈ: 3511315
تہران(ایکنا) مقامی زرائع کے مطابق فلسطینیوں اور صھیونی فورسز کے درمیان شیخ جراح محلہ میں شدید جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔

فلسطینی میڈیا کے حوالے سے ایکنا نیوز نے رپورٹ میں کہا ہے کہ پیر کو مسلسل دوسرے روز صھیونی فورسز نے اس علاقے پر یورش کی ہے۔

 

هلال‌احمر فلسطین کے مطابق جھڑپوں میں چار فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

 

عبری زبان میڈیا کے مطابق جھڑپوں میں ایک آباد کار یہودی شخص بھی زخمی ہوا ہے۔

 

صھیونی پارلیمنٹ کے شدت پسند رکن ایتمار بھی مقامی یہودیوں کے ہمراہ جھڑپوں میں شریک ہے اور انہوں نے محله شیخ جراح میں اپنا آفس بھی منتقل کردیا ہے۔

 

انہوں نے خبردار کیا ہے کہ وہ اس علاقے کو ترک نہیں کرے گا اور مقامی یہودی آباد کاروں کے ساتھ دیتا رہے گا۔

 

بن غفیر نامی یہودی گذشتہ روز کے جھڑپوں میں زخمی ہوا ہے۔

 

فلسطینی گروپوں نے خبردار کیا ہے کہ وہ کسی صورت اسرائیلی فورسز کو شیخ جراح میں من مانی کی اجازت نہیں دیں گے اور اس پر سخت رد عمل ظاہر ہوگا۔/

4036576

 

نظرات بینندگان
captcha