ایکنا نیوز کے مطابق مائیکرو فلم نور مرکز کو سال ۱۳۷۴ ہجری شمسی میں مقام معظم رهبری کے حکم پر ڈاکٹر مهدی خواجه پیری کی زیرنگرانی خانہ فرھنگ ایران میں قایم کیا گیا ۔
اس مرکز کے شعبہ انساب و رجال میں اب تک کافی سادات کے شجرہ نسب پر کام ہوچکا ہے جو ہندوستان میں مقیم ہے۔ اس سلسلے می سادات نقوی، تقوی، عابدی، زیدی و رضوی جو انڈیا میں موجود ہیں ان پر کام کیا گیا۔
اسی حوالے سے عرفانی سلسلے پر کام ہوا جو ساتویں ہجری کے بعد ایران سے انڈیا کی طرف ہجرت کرگیے، ان پر مختلف محققین نے کاوش کی اور اب تک چالیس شجرہ نسب مکمل ہوچکے ہیں۔
برصغیر میں شجرہ نصب سادات سے متعلق ہے جو ایران ، عراق، یمن اور دیگر علاقوں سے برصغیر کی طرف ہجرت کرگیے ہیں اور اب تک مختلف ممالک میں موجود ہیں۔
اس مرکز کی کوشش ہے کہ اس سلسلے کے آثار کو محفوظ بنائے اور اس پر کام جاری ہے۔
اس مرکز کے تحت دوہزار عناوین پر مختلف خصوصی کتب علم انساب و رجال میں جمع کیے گیے ہیں جو محققین کے لیے کافی مفید ہیں۔
آٹھ رجب کو ولادت امیرالمومنین علی(ع) کی مناسبت سے سادات پهندیری کے شجرہ نسب کی رونمائی کی گیی جسمیں سادات، علما، دانشوروں اور پهندیری سادات جو اترپردیش میں واقع ہے اس تقریب میں شریک تھے۔
دہلی سے ۱۴۰ کیلومیٹر کے فاصلے پر واقع دس ہزار کی آبادی والے اس گاوں میں کافی تعداد میں پھندیری سادات موجود ہیں۔
اس تقریب میں ایرانی سفیر شریک تھے جنہوں نے ولادت امیرالمومنین(ع) کی مناسبت سے خطاب کیا۔
تقریب میں آیت اللہ سید حمید الحسن (لکھنو)، مولانا عبداللہ زیدی (لکھنو) اور مولانا ریحان حیدر زیدی (آسٹریلیا) کے پیغامات پیش کیے گیے۔
نورمائیکرو فلم مرکز کی تقریب میں مختلف اہم شخصیات نے خطابات کیے جنمیں حجت الاسلام مولانا محمد سیادت نقوی (امام جمعه امروھہ)، حجت الاسلام مولانا ممتاز علی(امام جمعه امامیه ھال-دھلی)، حجت الاسلام مولانا سید طالب حسین زیدی (امام جمعه کربلا مسجد دهلی)، حجت الاسلام مولانا محمد مسلم نقوی (ڈائریکٹر باب العلم نوگانواں سادات)، حجت الاسلام مولانا قرۃ العین عابدی (ڈائریکٹر جامعه المنتظر نوگانواں سادات)، حجت الاسلام مولانا سید غافر رضوی اور حجت الاسلام مولانا سید ابن حسن نقوی قابل ذکر ہیں۔
پروگرام کے آخر میں ڈاکٹر مهدی خواجه پیری سربراہ نورمائیکرو فلم مرکز نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔
علاقے کے سادات نے نور مرکز کے سربراہ اور ایرانی سفیر کو یادگاری تحفہ بھی پیش کیا۔
تقریب میں مولانا حجتالاسلام والمسلمین سیدرضی حیدر اور سید اختر کو شجرہ نسب بنانے پر انکا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا۔/