ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق الاحفاد فاونڈیشن کے سربراہ «عمر قربا ابراهیم» نے نایجیریا میں ایرانی ثقافتی نمایندے مجید کامرانی سے ملاقات کی اور دوطرفہ مذہبی تعلقات کے استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
کامرانی نے ملاقات میں قرآن مجید کو امت اسلامی میں وحدت کا مرکز قرار دیتے ہوئے قرآنی سفارت کاری کو دیگر تعلقات کی بنیاد قرار دیا۔
ایرانی ثقافتی نمایندے نے ایران کی جانب سے ثقافتی و مذہبی تعلقات میں تعاون پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ
قرآنی و اهل بیت(ع) کی تعلیمات کی ترویج ہماری ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم تیار ہیں کہ الاحفاد مرکز کے نمایندے اور دیگر متعلقہ شخصیات مختلف پروگراموں میں ایران کا دورہ کریں۔
عمر قربا ابراهیم نے بھی اس ملاقات میں الاحفاد مرکز کی سرگرمیوں کے حوالے سے برینفنگ دی۔
انہوں نے الاحفاد مرکز کے دو قرآنی نمایندوں کی ایرانی بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کو دوطرفہ روابط اور ایرانی مرکز سے تعلقات کا عملی نمونہ قرار دیا۔/