ستارویں الجزایر قرآنی مقابلوں کا اختتام

IQNA

ستارویں الجزایر قرآنی مقابلوں کا اختتام

7:29 - March 01, 2022
خبر کا کوڈ: 3511400
تہران(ایکنا) بین الاقوامی حفظ قرآن الجزایر مقابلوں میں ۴۹ ممالک میں الجزایر کی زینب بن یوسف نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق الجزایر کی وزارت اوقاف کے تعاون سے الجزیرہ میں ہونے والے بین الاقوامی مقابلوں میں زینب بن یوسف نے میدان اپنے نام کرلیا ہے۔

 

مقابلوں میں ماہرین قرآن ججز کے فرائض انجام دیں رہے تھے۔

 

الجزایرا کے وزیر برائے مذہبی امور یوسف بلمهدی نے اختتامی تقریب سے خطاب میں کہا:

 

ستارویں الجزایر قرآنی مقابلوں کا اختتام

معنوی فضا میں قرآن مقابلوں نے ثابت کیا کہ یہاں کے لوگ کسقدر قرآن مجید سے عشق کرتے ہیں اور علما ان مقابلوں سے کسقدر عشق و محبت کی فضا بنانے میں موثر ہے۔

بلمهدی کا کہنا تھا: بین الاقوامی مقابلے صدر عبدالمجید تبون کے تعاون سے شب معراج النبی (ص) کی مناسبت سے منعقد ہوئے اور سرزمین شہدا پر مقابلوں نے یہاں لوگوں کے جذبہ ایمانی کو پیش کیا۔

 

ستارویں الجزایر قرآنی مقابلوں کا اختتام

 

انہوں نے مقابلوں کے انعقاد میں الجزایر کے سفارت خانوں کی معاونت کا بھی شکریہ ادا کیا۔

 

بلمهدی نے کہا کہ دو سال تک کورونا کی وجہ سے متاثر ہونے والے مقابلوں کی اس طرح شاندار انعقاد ہماری کامیابی کی عکاسی کرتا ہے۔

 

اختتامی تقریب اور تقسیم انعامات عبداللطیف پیلیس میں منعقد ہوئی جہاں بحرین سے  قاری یحیی بلال یوسف عبدالله یعقوب کو دوسری پوزیشن اور شام کے  قاری عبدالرحمن محمد حردان الربیعی کو تیسرے مقام کو حقدار قرار دیا گیا ۔

 

اس حوالے سے ججز کمیٹی، بعض اعلی سفارت کاروں اور حکام کو مقابلوں میں  تعریفی معاونت پر اسناد دیے گیے۔

 

قابل ذکر ہے کہ بین الاقوامی الجزایری قرآنی مقابلے سال ۲۰۰۴ سے جاری ہیں اور ان میں ۲۵ سال سے کم عمر کے حفاظ کرام شرکت کرسکتے ہیں۔/

 

.

تجلیل از برگزیدگان هفدهمین دوره جایزه بین المللی قرآن الجزایر/تصاویر

تجلیل از برگزیدگان هفدهمین دوره جایزه بین المللی قرآن الجزایر/تصاویر

4039592

نظرات بینندگان
captcha