8 مارچ یوم خواتین اور تکریم حجاب ریلی

IQNA

8 مارچ یوم خواتین اور تکریم حجاب ریلی

7:56 - March 01, 2022
خبر کا کوڈ: 3511402
آٹھ مارچ فیمینسٹک بہروپ ریلی (عورت مارچ) کے مقابلے میں فاطمی روپ ریلی ( حجاب و حیاء و تکریم خواتین مارچ ) منعقد ہوگی۔

ایکنا نیوز کے مطابق مدرسہ جامعہ عروةالوثقی۔لاہور پاکستان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ  طاغوتی چال مکرو فریب خواتین فیمینسٹک بہروپ ریلی کے مقابلے میں ،الہی افواج خواتین باعفت و باحیا ء ،تکریم خواتین  ریلی  نکالی جائے گی۔

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ شیطان کی افواج بہروپی خواتین  پوری طاقت و قوت کے ساتھ کئی سالوں سے اپنے مکر وفریب سے طاغوتوں کی چالوں اور مکر و فریب کو پاکیزہ تر ماحول پاکستان میں آلودہ تر کرنے کی کوشش 15 سال سے کررہی ہے۔ لیکن خدا نے ہماری خواتین کے پردے کو محفوظ رکھا ہے ۔ اب ان شیاطین   کی نابودی کا وقت آگیا ہے ۔اللہ کی الہی افواج اب میدان میں ان شیطانی خواتین کے مقابلے میں الہی خواتین اتریں گی ۔اور بہروپی خواتین کی چالوں اور مکر و فریب و حیلوں کو تہہ تیغ کر کے ان کے بہروپی روپ کو ملک پاکستان سے باہر کہیں دور پینھک دیں گی۔

 

بیان میں دعوت دی گیی ہے کہ تمام خواتین اپنا الہی فریضہ و ذمہ داری سمجھ کر میدان میں حاضر ہوں۔ اور ان شیطانی لشکر خواتین جو عنکبوت کی مانند ہے۔ ان کے سامنےاستقامت کی ضرورت ہے۔ ان کی نابودی اب لکھی جا چکی ہے۔ بس اہل حق کو میدان میں آنے کی اور اس راہ حق پر قیام کرنے کی ضرورت ہے فتح آپ کے نام لکھی جا چکی ہے۔اللہ کا وعدہ ہے وہ مستضفین جہاں کا مدد گار ہے ۔جس کا اللہ مدد گار ہوگا وہ فتح کا حقدار ہو گا۔ 8 مارچ  کے دن کو تاریخ پاکستان کے اندر یوم حیاء، یوم حجاب یوم تکریم خواتین کے نام رقم کردیں تاکہ کوئی آنے والے دور میں  بہودہ و ناپاک عزائم رکھنے والے کبھی بھی اس پاک دھرتی کا سوچ بھی نہ سکیں کہ یہاں بہروپی روپ پیدا کیا جاسکتا ہے۔

نظرات بینندگان
captcha