
حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،''قرآن و عترت فاونڈیشن ،علمی مرکز،قم،ایران نے آج ایک نایاب کتاب باب الحوایج غازی علمدار کے عنوان سے کتاب کے نشر کے ساتھ اسکا رسم اجرا کیا۔ اس اہم پروگرام میں حجة الاسلام والمسلمین مولاناڈاکٹرحسن اختر نوگانوی بھی مہمان خصوصی تھے جنہوں نے اپنی تقریر کے ذریعہ سامعین کے قلوب کو روشن اور منور کئے،اس کتاب کے مولف جواد خرمیان اور مترجم حجة الاسلام والمسلمین مولانا سید مبین حیدر رضوی ہیں۔
اردوداں حضرات کے لئے یہ کتاب بہت ہی مفید اور استنباطی ہے، قرآن وعترت فاونڈیشن کے بانی حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سیدشمع محمدرضوی نے کہا کہ عباس بن علی ابن ابی طالب ابو الفضل اور علمدار کربلا کے نام سے مشہور، امیرالمومنین حضرت علیؑ کے فرزند اور حضرت ام البنیں سلام اللہ علیہا کے بڑے صاحب زادے ہیں۔آپ کی زندگی کا سب سے اہم حصہ واقعہ کربلا عاشور کےدن شہید ہونا ہے۔