کسی سفیر کا اس طرح خط لکھنا سفارتی پروٹوکول کے خلاف ہے، وزیراعظم

IQNA

کسی سفیر کا اس طرح خط لکھنا سفارتی پروٹوکول کے خلاف ہے، وزیراعظم

16:30 - March 13, 2022
خبر کا کوڈ: 3511489
ہمارے لیڈرز امریکی رہنماؤں کے سامنے کانپ رہے ہوتے ہیں، وہ ڈرتے ہیں، پرچیاں دیکھ کر پڑھتے ہیں.

ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب یورپی یونین نے ہمیں خط لکھا کہ ہم روسی حملے کی مذمت کریں تو میں نے اس پر تنقید کی، میں نے یورپی یونین سے پوچھا تھا کہ کیا انہوں نے کبھی ایسا کوئی خط بھارت کو لکھا، کسی سفیر کا اس طرح کھلا خط لکھنا سفارتی پروٹوکول کے خلاف ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا حافظ آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارے لیڈرز امریکی رہنماؤں کے سامنے کانپ رہے ہوتے ہیں، وہ ڈرتے ہیں، پرچیاں دیکھ کر پڑھتے ہیں، ڈرتے ہیں کہ کہیں ہمارے منہ سے کوئی ایسی بات نہ نکل جائے جس سے وہ ناراض نہ ہوجائیں۔

انہوں نے کہا کہ جب ہماری حکومت کے 5 سال مکمل ہوںگے تو عوام دیکھیں گے کہ ہم نے پورے پنجاب میں وہ ترقیاتی کام کیے ہوں گے جو پاکستان کی تاریخ میں کسی حکومت نے نہیں کیے ہوں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مجھے سیاست میں اںے کی ضروت نہیں تھی، سیاست میں صرف نوجوانوں کے لیے آیا ہوں، ان کا کہنا تھا کہ قوم ایک نظریے پر بنتی ہے، بغیر نظریے کے کوئی قوم نہیں بن سکتی، نظریات کے بظیر صرف ہجوم بنتے ہیں، جب کوئی قوم اپنے نظریے سے ہٹتی ہے تو وہ قوم تباہ ہوجاتی ہے۔

نظرات بینندگان
captcha