اقوام متحدہ نے پندرہ مارچ کو اسلام فوبیا سے مقابلے کا عالمی دن قرار دے دیا

IQNA

اقوام متحدہ نے پندرہ مارچ کو اسلام فوبیا سے مقابلے کا عالمی دن قرار دے دیا

7:19 - March 16, 2022
خبر کا کوڈ: 3511511
تہران(ایکنا) اقوام متحدہ نے ایک قرار داد کے زریعے سے پندرہ مارچ کو دنیا بھر میں اسلام فوبیا سے مقابلے کا عالمی دن مقرر کیا۔

ایکنا نیوز کے مطابق ڈاون نیوز کی ویب سائٹ میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ میں متفقہ طور پر ایک قرار داد میں

«اسلامو فوبیا سے مقابلے کا عالمی دن» منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

 

اس قرار داد کے مطابق ہر سال ۱۵ مارچ کو دنیا میں اسلام فوبیا سے مقابلے کا دن منایا جائے گا۔

 

ایران سمیت پانچ دیگر اسلامی ممالک کی کوشش سے اس تجویز کو پیش کی گیی جس کو اکثریت رائے سے منظور کرلیا گیا۔

 

مذکورہ قرارداد کو ایران، پاکستان، ترکی، سعودی عرب، اردن اور انڈونشیاء کی جانب سے پیش کی گیی۔

 

اس قرار داد میں مسلمانوں کے خلاف ہر قسم کی نفرت انگیزی اور تشدد کی مذمت کی گیی ہے اور ان جرایم کی روک تھام پر تاکید کی گیی ہے۔

 

اس قرار داد میں اقوام متحدہ اور دیگر تمام عالمی اداروں اور متعلقہ تنظیموں سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ اس دن کو اسلام فوبیا سے مقابلے کا دن منایا جائے اور کردار ادا کرنے پر توجہ دی جائے۔/

4043306

نظرات بینندگان
captcha