ایکنا نیوزکے مطابق سعودی عرب نے چین کے ہاتھ پیٹرول کی فروخت کے ایک حصے کی یوآن کرنسی میں فروخت کے لئے بیجنگ کے ساتھ فعال مذاکرات کئے ہیں۔
وال اسٹریٹ کی، موضوع سے متعلق قریبی ذرائع کے حوالے سے، شائع کردہ خبر کے مطابق فریقین کے درمیان سمجھوتے کی صورت میں گلوبل پیٹرول منڈی میں امریکی ڈالر کی حاکمیت میں کمی اور دنیا میں خام پیٹرول کے بڑے ترین برآمد کنندہ کے ایشیاء کی طرف مائل ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کے چین کے ساتھ، یوآن میں پیٹرول کی فروخت کے، سمجھوتوں سے متعلق چھ سال سے جاری مذاکرات میں رواں سال کے دوران تیزی آ گئی تھی۔
چین سعودی عرب کے برآمد کردہ پیٹرول کے 25 فیصد سے زائد کا گاہک ہے۔