ہزاروں فلسطینی مسجدالاقصی کی صفائی مہم میں شریک

IQNA

ہزاروں فلسطینی مسجدالاقصی کی صفائی مہم میں شریک

7:58 - March 28, 2022
خبر کا کوڈ: 3511573
تہران(ایکنا) استقبال رمضان المبارک کے حوالے سے ہزاروں فلسیطینی مسجد الاقصی کی صفائی مہم میں شریک تھے۔

اناطولیہ نیوز کے مطابق  رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر ہزاروں فلسطینی  مسجدالاقصی اور انکے تمام ہال کی صفائی مہم میں شریک تھے۔

 

مقبوضہ سرزمین میں جہادی تنظیموں کے تعاون اور اہتمام سے مسجد الاقصی کی غبار روبی یا صفائی مہم شروع کی گیی جو معسكر القدس أولاً  کے عنوان سے منعقد ہوئی۔

 

منتظمین کے بیان میں کہا گیا ہے : صفائی مہم میں دس ہزار مرد و خواتین اور بچے شریک تھے جو مختلف علاقوں

النقب، المثلث، الجلیل اور ساحلی پٹی سے آئے ہوئے تھے۔

 

صفائی مہم میں شریک افراد  ۱۵۰ بسوں کے زریعے سے مسجد الاقصی پہنچے تھے جہاں انہوں نے روایتی انداز میں صفائی مہم میں حصہ لیا اور مسجد الاقصی سے وفاداری اور دفاع کا عہد بھی کیا۔

 

اس صفائی مہم میں تمام نمازخانوں، ہالوں اور قدیم و جدید صحن کی صفائی کی گیی۔

 

صھیونی رژیم کی جانب سے رکاوٹوں کے باوجود فلسطینی عوام رمضان المبارک میں مسجدالاقصی اور یہاں نماز ادا کرنے کے شدید خواہش رکھتے ہیں اور کسی طرح خود کو یہاں پہنچاتے ہیں۔/

 
نظرات بینندگان
captcha