سحر ٹی وی چینل کے مطابق صیہونی فوجیوں نے بدھ کی صبح جنین کے یعبد علاقے کو اپنے گھیرے میں لے کر ضیاء حمارشہ کے مکان پر دھاوا بولا اور حمارشہ کے گھر والوں سے پاز پرس کی۔
درایں اثنا میڈیا ذرائع نے غرب اردن کے مختلف علاقوں سے بائیس فلسطینیوں کو گرفتار کر لئے جانے کی خبر دی ہے۔ صیہونی غاصبوں کے مرکز تل ابیب کے بنی براک علاقے میں فلسطینی جوان کی شہادت پسندانہ کارروائی کے بعد غاصب حکام میں خوف و ہراس اور تشویش کی خبر دی ہے اور اعلان کیا ہے کہ تل ابیب کی سڑکوں پر خوف و بدامنی کا ماحول ہے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ صیہونی حکومت کے سیکورٹی حکام نے مقبوضہ فلسطین اور غرب اردن میں سیکورٹی ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے اور صیہونی حکومت کی چیف آف آرمی اسٹاف کوخاوی نے غرب اردن میں مزید چار بٹالین روانہ کرنے کا حکم جاری کردیا ہے جس کے بعد اس علاقے میں تعینات بریگیڈس کی تعداد آٹھ تک پہنچ جائے گی۔