مسجدالاقصی اور مصری مساجد میں تراویح نماز کا آغاز

IQNA

مسجدالاقصی اور مصری مساجد میں تراویح نماز کا آغاز

8:49 - April 03, 2022
خبر کا کوڈ: 3511604
تہران(ایکنا) پہلی تراویح نماز مسجد الاقصی اور دیگر مختلف مصری مساجد میں ادا کی گیی۔

اناطولیہ نیوز کے مطابق مصری شہروں میں جوانوں، خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد مساجد میں حاضر ہوئی اور رمضان کی پہلی نماز تروایح ادا کی گیی۔

 

وزارت اوقاف مصر کے مطابق نماز تروایح کی ادائیگی کے لیے لازمی ہے کہ نماز تیس منٹ میں ادا کی جائے اور وعظ کے لیے پانچ منٹ مختص کی گیی ہے۔

 

وزارت اوقاف مصر کے مطابق مساجد میں اجتماعی فاصلے اور ماسک لگانا ضروری ہوگا۔

 

رمضان المبارک اور مسجدالاقصی کی پہلی نماز تراویح

 

مسجدالاقصی اور مصری مساجد میں تراویح نماز کا آغاز

فلسطینی میڈیا کے مطابق رمضان کی آمد پر  مسجدالاقصی میں پہلی تراویح نماز ادا کی گیی۔

 

فلسطینی مفتی اعظم نے اعلان میں کہا تھا کہ ہفتے کو فلسطین میں یکم رمضان ہوگا۔

 

شہادتوں کے بعد ہفتے کو اول رمضان قرار دینے پر مختلف مساجد میں نماز تروایح کا باقاعدہ آغاز ہوا اور بڑی تعداد میں لوگ مساجد پہنچے۔/

4046108

 

نظرات بینندگان
captcha