ایکنا انٹرنیشنل ڈیسک کے مطابق دو ہفتے کے دوران یہ چوتھا واقعہ ہے جسمیں صھیونی آباد کاروں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔
اسرائيلی میڈیا نے بھی فائرنگ کی جگہ زوردار دھماکے کی بھی خبـر دیتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ تل ابیب کے مرکز میں واقع سڑک دیزنکوف میں ہوا ہے ۔
واقعے کے بعد اسرائیل کے وزیر اعظم بینٹ نفتالی اس واقعہ کے بعد اسرائیل کی سکیورٹی وزارت میں پہنچ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق شہادت طلبانہ واقعہ میں ایک فلسطینی بھی شہید ہوگیا ہے جبکہ دوسرا فلسطینی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔
زرایع کے مطابق تل ابیب میں ہونے والی فائرنگ میں دو صہیونی ہلاک اور پندرہ دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیموں نے اس واقعہ پر فلسطینی مجاہدین کو مبارکباد پیش کی ہے۔
فلسطین حامی گروپوں کا کہنا ہے کہ اسرائيلی مظالم کو روکنے کے لئے فلسطینیوں کے پاس ان فدائی حملوں کے علاوہ کوئی اور ہتھیار موجود نہیں ہے۔