ترک میڈیا کے مطابق ترکی مذہبی امور کے ادارے کے تعاون سے جمعرات کو چار سے چھ سال کے بچوں کے لیے قایم کردہ مرکز حفظ قرآن کا افتتاح جنوبی ترکے شہرغازی انتپ کے علاقے شاہینبی میں کیا گیا۔
ادارہ مذہبی امور کے ڈپٹی برهان اشلیان اور دیگر اعلی حکام افتتاحی تقریب میں شریک تھے۔
اشلیان نے افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ اس مرکز میں حفظ قرآن کے ساتھ ساتھ اخلاق و ادب اور نماز وغیرہ کی تربیت بھی دی جائے گی۔
انکا کہنا تھا کہ بچوں کی اس ایج میں تربیت ہوگی جو عمر بھی ان میں نیکی کے جذبے کو پروان چڑھانے میں مدد گار ہوگی.
غازی انتپ کے مفتی اعظم مفتی اعظم حسین هازرلار نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ ادارہ مذہبی امور دیگر اداروں کے تعاون سے اس مرکز کے سلسلے کو پھیلانے کی کوشش کرے گا۔/