لاہور میں فلسطین فاونڈیشن کے زیراہتمام قدس کانفرنس

IQNA

لاہور میں فلسطین فاونڈیشن کے زیراہتمام قدس کانفرنس

10:37 - April 26, 2022
خبر کا کوڈ: 3511749
کانفرنس میں قدس و کشمیر سمیت تمام مظلومین کے دفاع پر تاکید کی گیی۔
ایکنا نیوز کے مطابق قدس شریف اور فلسطینیوں کے حقوق پر تاکید کے حوالے سے کانفرنس منعقد ہوئی۔ فلسطین فاونڈیشن پاکستان لاہور چیپٹر کے زیراہتمام منعقدہ القدس مرکز و محور کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ رمضان المباک کے آخری جمعہ کو دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی یوم القدس منایا جائے گا اور عوام یوم القدس کے اجتماعات میں بھرپور شرکت کریں۔
 
مقررین کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین عالم اسلام کا سب سے اہم مسئلہ ہے اور اسرائیل عالم اسلام کے قلب میں خنجر کی مانند ہے، سیاسی و مذہبی رہنماوں نے مسجد اقصیٰ کی صہیونی فورسز کی جانب سے مسلسل توہین اور فلسطینیوں پر جاری بہیمانہ تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ قبلہ اول کے دفاع کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
 
علما کا کہنا تھا کہ فلسطین اور القدس پر صہیونی غاصبانہ تسلط کیخلاف سراپا احتجاج رہیں گے اور القدس کی بازیابی تک جدوجہد جاری رہے گی، کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی کو امریکی سرپرستی حاصل ہے اور ہم کشمیری عوام کیساتھ بھرپور یکجہتی کرتے ہیں۔
نظرات بینندگان
captcha