نیواسٹریٹ ٹایمز کے مطابق سلانگور ریاست کے سلطان شرفالدین ادریس شاه نے رستو فاونڈیشن کے تعاون سے ترجمہ شدہ چینی ترجمے کی اسلامک آرٹ کمپیلیکس میں رونمائی کی۔
تقریب رونمائی میں سلطان اور انکی اہلیہ نے اسلامک آرٹ گیلری کا بھی دور کیا۔
رستور فاونڈیشن کے سربراہ عبداللطیف میراسا نے تقریب سے خطاب میں کہا: قرآن مجید کے چینی ترجمے میں دو ہزار انڈر لائن تشریحات شامل ہیں۔
انکا کہنا تھا: اس چینی ترجمے میں سابقہ ترجمے کے مقابل آسان اور سلیس زبان کا استعمال کیا گیا ہے۔
میراسا کا کہنا تھا: آسمانی کتاب کو وزارت اسلامی توسیع و ترقی (جاکیم) اور قرآنی ادارے کے تعاون سے ترجمہ کیا گیا ہے اور تمام اللہ کے الفاظ کو ریڈلائن سے واضح کیا گیا ہے جب کہ حضرت محمد(صلی الله علیه و آله) کے الفاظ یا اشاروں کو سبز رنگ سے واضح کیا گیا ہے۔
انکا کہنا تھا: مذکورہ اداروں کے تعاون سے چھ سال قبل ترجمے پر کام کا آغاز ہوا اور اختتام پر بین الاقوامی آرٹ گیلری سلانگور میں اسکا افتتاح کیا جارہا ہے۔
لطیف کا کہنا تھا: رستور فاونڈیشن ۴ میلین رینگیٹ پچاس ہزار نسخوں کی اشاعت کے لیے فنڈریزنگ کررہا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں پانچ ہزار نسخوں کی اشاعت کا پروگرام ہے اور بعد کے نسخے فنڈ جمع ہونے پر شایع کیا جائے گا۔
انکا آخر میں کہنا تھا: ایسے کاموں کے لیے مادی اور معنوی وسائل اور حمایت کی ضرورت ہوتی ہے اور ملایشیاء میں قرآنی شعبوں میں رونق پر کام کیا جارہا ہے۔/