یوم القدس کے موقع پرحرم امام رضا(ع) کے ادارہ غیرملکی زائرین کی جانب سے خصوصی پروگراموں کا انعقاد

IQNA

یوم القدس کے موقع پرحرم امام رضا(ع) کے ادارہ غیرملکی زائرین کی جانب سے خصوصی پروگراموں کا انعقاد

17:23 - May 01, 2022
خبر کا کوڈ: 3511779
یوم القدس کے موقع پر حرم امام رضا علیہ السلام سے وابستہ مجموعہ آستان قدس رضوی کے ادارہ غیرملکی زائرین کی جانب سےحرم مطہر رضوی میں مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا گیا۔

آستان قدس ویب سائٹ کے مطابق یوم قدس کی مناسبت سے بروز جمعرات عرب زبان زائرین کے لئے صحن قدس میں خصوصی پروگرام منعقد کیا گیا جس کا آغاز قرآن کریم کی تلاوت سے ہوا جس کے بعد رہبر معظم انقلا ب اسلامی کا ویڈیو خطاب  نشر کیا گیا،پروگرام کو جاری رکھتے ہوئے مصر کی الازہر یونیورسٹی کے پروفیسر جناب شیخ محمد الزعبی نےیوم القدس کی اہمیت،عالمی سامراج اور اسرائیل کے خوف و وحشت’’ کے موضوع پر خطاب فرمایا۔ 
اس کے علاوہ  عالمی سامراج و استکبار کی مذمت میں بیانیہ پڑھا گیا، ترانہ پڑھا گیا،رہبر معظم انقلاب کی خبرگان کونسل میں صوبہ خوزستان کے نمائندے اور اہواز شہر کے امام جمعہ جناب آیت اللہ محسن حیدری نے خطاب فرمایا اور یوم القدس پر اشعار بھی پڑھے گئے۔
ان پروگراموں کے انعقاد کا مقصد عالمی یوم القدس کو زندہ رکھنا تھا  اور اس انقلابی اور اہم مناسبت کے موقع پر زائرین کو یوم القدس کے پیدل مارچ میں شرکت کی ترغیب دلائی گئی۔
’’القدس لنا‘‘کے زیر عنوان بین الاقوامی شب شعر کا انعقاد
یوم القدس کی مناسبت سے شب جمعہ کو رات نو بجے ’’القدس لنا‘‘ کے عنوان سے اردو،عربی،فارسی اور آذری زبان میں شب شعر کا انعقاد کیا گیاجس میں بین الاقوامی شعراء نے اشعار پڑھے، اس پروگرام کا انعقاد بھی حرم امام رضا علیہ السلام کے صحن قدس میں کیا گیا تھا۔ 
اس کے علاوہ ماہ مبارک رمضان کے آخری جمعہ کے موقع پر رہبر معظم انقلاب اسلامی کا یوم القدس کے حوالے سے پیغام بچوں کے ایک مشترکہ گروپ کے ذریعہ چار زبانوں میں  پڑھا گیا جس میں اردو،عربی،فارسی اور آذری زبان سے تعلق رکھنے والے بچوں نے شرکت فرمائی۔اس کے علاوہ خورشید ہشتم نامی گروپ نے دنیا کی پانچ زبانوں میں ترانہ بھی پڑھا۔ 


 یوم القدس کی مناسبت سے خصوصی نمائش کا انعقاد
ہر سال ماہ مبارک رمضان کے آخری جمعہ کے موقع پر فلسطینی عوام کی برسوں کی جدو جہد،شجاعت و بہادری اور مزاحمت کے واقعات کے ساتھ غاصب اسرائیلیوں کے جرم و جنایات اور صہیونیوں کی جانب سے بچوں کے قتل عام پر حرم امام رضا علیہ السلام کے ادارہ غیرملکی زائرین کی جانب سے صحن قدس میں مفہومی اور تصویری نمائش کا انعقاد کیا جاتا ہے جو کہ اس سال بھی چند زبانوں میں ترجمہ ہو کر نمائش کے طور پر منعقد کی گئی۔ 
یہ نمائش ماہ مبارک رمضان کی 26 اور 27 تاریخ کو صحن قدس میں منعقد کی گئی اس کا دورانیہ صبح نو بجے سے شام چھ بجے تک تھا۔

نظرات بینندگان
captcha