برطانیہ نے یوکرین میں جلتی پر تیل کا کام کردیا

IQNA

برطانیہ نے یوکرین میں جلتی پر تیل کا کام کردیا

7:44 - May 05, 2022
خبر کا کوڈ: 3511797
برطانوی وزیراعظم نے یوکرین کی جنگ میں اس ملک کو بھاری فوجی ہتھیار فراہم کئے جانے کی خبـر دی ہے۔
ایکنا انٹرنیشنل ڈیسک- روسی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بورس جانسن نے یوکرین کی پارلیمنٹ سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ،  یوکرین کو تیس کروڑ پونڈ کے فوجی ہتھیار فراہم کررہا ہے تاکہ  جنگ میں اس ملک کی فوجی مدد کی جا سکے۔ 
 
اس سے قبل برطانوی وزیر جنگ نے بھی ایک اشتعال انگیز بیان میں کہا تھا کہ جنگ جاری رہنے کی صورت میں مغرب، ٹینکوں اور جنگی طیاروں سمیت مختلف قسم کے جنگی ہتھیار فراہم کر سکتا ہے۔ 
 
برطانوی وزیر خارجہ نے بھی مغرب کی جانب سے یوکرین کی زیادہ سے زیادہ فوجی مدد کئے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ یوکرین کی جنگ، پانچ سال یا اس سے بھی زیادہ عرصے تک جاری رہ سکتی ہے۔ 
 
 یہ ایسی حالت میں ہے کہ روس نے امریکہ سمیت تمام ملکوں کو خبردار کیا ہے کہ یوکرین کے لئے فوجی مدد کی فراہمی جنگی حالات مزید بدتر ہونے اور خطرناک نتائج برآمد ہونے کا باعث بنے گی۔
نظرات بینندگان
captcha